شیخ محمد بن راشد المکتوم نے چین سے 60 ٹن حفاظتی سامان خرید کر برطانیہ کو عطیہ کر دیا ہے
(ورلڈ نیوز پوائنٹ 01 مئی 2020ء)دبئی کے حکمران کا برطانیہ کو 60 ٹن کے حفاظتی ساز و سامان کا عطیہ۔ حفاظتی ساز و سامان سے لدے طیارے جمعرات کی سہ پہر کو چین سے روانہ ہو کر لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ راشد کورونا سے جنگ میں برطانیہ کی مدد کے لیے پہنچ گئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق دبئی میڈیا ہاؤس نے بتایا ہے کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے چین کے سپلائرز سے حفاظتی سامان خرید کر برطانیہ کو عطیہ کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کی سہ پہر کو کورونا سے بچاؤ کے لیے 60 ٹن کے حفاظتی سامان سے لدے جہاز چین سے روانہ ہو کر لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پہنچے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ دنوں میں حفاظتی سامان پر مشتمل مزید جہازوں کی برطانیہ آمد متوقع ہے
ی گئی برطانوی کمپنی “ایبٹ” نے یورپ کے لیے نئے ٹیسٹ کی تصدیق کی ہے,ٹیسٹ سے یہ پتا لگایا جا سکتا ہے کہ کوئی شخص کورونا سے متاثر ہو چکا ہے یا نہیں.. WORLD NEWS
Comments
Post a Comment
Thanks for Messsage us.